اسلام کی اصل روح مخلوقِ خدا کی خدمت ہے :محمد رضا ثاقب مصطفائی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دین اسلام کی اصل روح مخلوقِ خدا کی خدمت ہے ۔ انسانیت کا درد رکھنے والے افراد ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ جامعة المصطفےٰ میں زیر تعلیم طلبا کے اندر اُمت کی خیر خواہی کا جذبہ اجاگرکرنے میں تربیتی اور فکری نشستوں کا اہتمام مثبت اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے ہلالِ احمر کے زیر اہتمام 2 روزہ ” ابتدائی طبی تربیتی ورکشاپ“ کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قرب الٰہی کی منزل کو پانے کیلئے مخلوق کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی جیسے علماءدین اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔انہوں نے دنیا کے سامنے دین متین کی صحیح اور اصل تعبیر پیش کی ہے ۔ ، ہلالِ احمر کے ڈاکٹر بلال احمد نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ ہم دینی مدارس کے طلباءکو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دے رہے ہیں ،کیونکہ کسی ناگہانی آفت کی صورت میںطلباءمیں خدمت کا جذبہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ابتدائی طبی ٹریننگ کیمپ میں ادارے کے کل 32 افراد نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن