نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) الحاج شیخ محمد عبداللہ ویلفیئر ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ڈاکٹر محمد حسین سکن سپشلسٹ، ڈاکٹر عائشہ مٹو، ڈاکٹر علی اعجاز، ڈاکٹر رابعہ ابتسام گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر سفینہ ناصر فزیوتھراپسٹ، ڈاکٹر حنسہ بتول ورک نیوٹریشن، ڈاکٹر ماہ نور خدیجہ ریڈیالوجسٹ نے تقریباً 600 مریضوں کا چیک اپ کیا، جن کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور ادویات بھی مہیا کی گئیں ،چیف ایگزیکٹو شیخ محمد مشتاق اور شیخ محمد لقمان نے بتایا کہ ہمارا ہسپتال بارہ سال سے عوام کو 20روپے کی پرچی پر علاج کی سہولیات مہیا کر رہا ہے ،انشاءاللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔