لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خاں نے کمسن بچے کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ، وزارت خارجہ نے رپورٹ عدالت میں داخل کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بلجیم حکام نے بچے کو واپس کرنے سے انکار کردیا ہے ، دستاویزات عدالت میں پیش کردی ہیں ،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو وزرات خارجہ کی دستاویزات دینے کی ہدایت کردی۔