لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ناصر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی۔
2رکنی ڈکیت گینگ گرفتار‘اسلحہ 4موٹر سائیکلیں ‘نقدی برآمد
Sep 21, 2023