لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 35ویں سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمر وزیر خارجہ ہونے کے باوجو بہترین سفارتکاری سے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ پی ٹی آئی کے بدترین حکومت کی وجہ سے پاکستان کو سفارتی محاذ پر د تنہائی کا سامنا تھا۔