ایل ڈی اے کاآپریشن : 100 سے زائد دکانوں و املاک سے تجاوزات کا خاتمہ

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزغیر قانونی تعمیرات /کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کر کے متعد د املاک مسمار و سربمہر کر دیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر)شاہ میر اقبال کی سربراہی میں ہاوسنگ سیون کے عملے نے شادیوال چوک سے کھوکھر چوک تک 100 سے زائد دکانوں و املاک سے تجاوزات ہٹا دیں اور شادیوال چوک سے کھوکھر چوک تک مین شاہراہ ٹریفک کی روانی کیلئے کشادہ کر دی۔ آپریشن کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے تھڑے، سٹالز، عارضی و مستقل انفراسٹرکچر بھی مسمارکر دئیے گے۔ ایل ڈی اے ٹاو¿ن پلاننگ سیون اور فور کے عملے نے بی او آر سوسائٹی جوہر ٹاو¿ن اور فیروز پور روڈ کے اطراف میں 40 سے زائد املاک کو سربمہرکر دیا۔

ای پیپر دی نیشن