کابل (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گرفتاریوں اور قیدیوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 1600 سے زائد واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن ہیومن رائٹس سروس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں طالبان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جیلوںمیں تشدد بند کریں اور قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ رپورٹ میں طالبان حکومت کے کچھ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طرز حکومت میں اگرچہ کچھ حوصلہ افزا اشارے مل ہیں اور طالبان عہدیدار اقوام متحدہ کے ساتھ تعمیری کاموں میں مشغول ہیں اور جیلوں کے دورے کی اجازت دینے میں بھی فراخدلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ اور مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تشدد اور دیگر ذلت آمیز سلوک کے 259 واقعات جبکہ جسمانی اور ذہنی اذیت کے 207 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
طالبان جیلوں میں تشدد بند‘ قیدیوں کا تحفظ یقینی بنائیں: اقوام متحدہ
Sep 21, 2023