گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا نہیں، عوام کے حقوق کی جنگ ہے

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہگورنر ہاوس کے باہر احتجاجی دھرنا نہیں، عوام کے حقوق کی جنگ ہے۔ بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور بدترین مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں آج سے23ستمبرگورنر ہاوس کے باہر 3 روزہ عوامی احتجاجی دھرنا دیاجائے سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم،امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، نصراللہ گورائیہ، خالد احمد بٹ سمیت وکلائ، اساتذہ، مزدور، یوتھ رہنما اور دیگر سیاسی و سماجی قائدین دھرنا کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔ ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ عوام اپنے حق کے حصول کیلئے عوام دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کے معاشی قتل کے خلاف اپنے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔جماعت اسلامی کی پرامن تحریک عوام کو حقوق دلا کر رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...