لاہور (خصوصی نامہ نگار )آج گورنر ہاﺅس کے سامنے دھرنے میں شرکت کیلئے جماعت اسلامی غربی لاہور کے وفد نے امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد کی قیادت میں سابقہ ایم پی اے ملک اشرف بارا کے بیٹے اور سیاسی و سماجی شخصیت طاہر اشرف بارا اور مختلف تاجر رہنماﺅں سے ملاقات کی۔ غربی لاہور کی تمام چھوٹی بڑی تاجر تنظیموں نے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔