لاہور ( نیوز رپورٹر )چین میں مسلم لیگ نون کے قیام کی تیاریاں مکمل مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک نے چین میں موجود پارٹی کارکنان کے ساتھ پارٹی کی تنظیم نو اور تنظیم سازی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفیئرز کی معاونت ڈاکٹر میاں صابر حسین نے کی۔ میٹنگ میں شمولیت کرنے والے ممبران میں چین میں پاکستانی کمیونٹی کی جانی پہچانی شخصیت حاجی فدا حسین نے بھی شرکت کی۔ ان کے علاوہ شرکاءمیں شیخ غلام شبیر، غلام ربانی، کاشف امین، شیخ رضوان، شفیق احمد، خرم بٹ، غلام صمدانی،عاطف مغل اور شیخ ارسلان حفیظ پنجاب شامل تھے۔ بیرسٹر امجد ملک کو چین میں موجود مسلم لیگ نون کے کارکنان بارے بریف کیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے میٹنگ کے شرکاءکو قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سیاسی فلاسفی سمجھاتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے فروغ کیلئے مسلم لیگ نون کی چین میں تنظیم نو کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ صدر انٹرنیشنل افئیرز اسحق ڈار عنقریب لیڈرشپ کی مشاورت سے چائینہ میں مسلم لیگ ن کے چیپٹر کی تنظیم نو کریں گے۔