لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بہاولپور زون میں چشتیاں سرکل کا دورہ کرتے ہوئے کہا وقف املاک کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جارہا۔جس کیلئے جملہ وسائل بروئے کار ہیں۔ مساجد اور دربار سوسائٹی کا مرکزی نقطہ اور انسانی فلاح کے بنیادی ادارے ہیں جن کا فیضان مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے صوفیاءکے افکار و تعلیمات سے روشنی حاصل کی جانی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ کے ویژن کی روشنی میں ماڈل مزارات کی ماسٹر پلاننگ و اَپ گریڈیشن کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرلی۔ وقف پراپرٹیز سے آمدن کے امکانات کو مزیدنفع بخش بنا کر اوقاف اور وقف عمارات بالخصوص مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی جاری ہے۔
طاہر رضا بخاری کادورہ چشتیاں،وقف املاک کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جارہا
Sep 21, 2023