لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پنجاب ہاﺅسنگ ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں سے کوارٹرخالی کروانے سے روک دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب ہاﺅسنگ ڈیپارٹمنٹ تین ماہ میں کوارٹرز میں رہائش پذیر خاندانوں کے مالکان حقوق سے متعلق فیصلہ کرے۔ عدالت نے بار بار التواء مانگنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا وکلا کی مجبوریاں سمجھتے ہیں لیکن آئے روز تاریخ دینے کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ درخواست گزاران کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ50سال سے کوارٹروں میں رہائش پذیر ہیں، اچانک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوارٹرز خالی کروانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بغیر موقف سنے کوارٹرز خالی کروانے کا نوٹس بھجوایا گیا، عدالت کوارٹرز خالی کروانے کا نوٹس کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ نے پنجاب ہا¶سنگ ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں سے کوارٹر خالی کرانے سے روک دیا
Sep 21, 2023