اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے فراڈ کے جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا اشتہاری ملزم عبدالجبار کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کے خلاف نارووال پولیس کے تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔