ہائیکورٹ نے پنجاب کی سبزی و پھل منڈیوں سے ریڑھی بانوں کو نکالنے سے روک دیا

Sep 21, 2023

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پنجاب کی سبزی و پھل منڈیوں سے ریڑھی بانوں کو نکالنے سے روک دیا۔ عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزاران کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اپنایا کہ ریڑھی بانوں کو مارکیٹوں سے نکال کر من پسند افراد کو رکھا جارہا ہے جو امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔

مزیدخبریں