سینٹ کمیٹی کی ا ساتذہ مستقلی کےلئے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمدکی ہدایت

اسلام آباد (نامہ نگار) سینٹ کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کے ماڈل کالجز میں تعینات 500سے زائدا ساتذہ کو مستقل کرنے کےلئے قائم کمیٹی کی سفارشات پر وزارت کو 14روز میں عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیرمین کمیٹی نے کہاکہ ان اساتذہ کی مستقلی کےلئے اگر وزیراعظم تک بھی جانا پڑا تو یہ کمیٹی جائے گی، کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس یونین کی بحالی سے متعلق بل پر ہائیر ایجوکیشن کمشن اور وزارت سمیت کمیٹی ممبران سے سفارشات طلب کر لی ہیں ۔کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...