لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مصطفی ٹا¶ن کے علاقے میں سلیم احمد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 9لاکھ 40 ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باٹا پور میں جبار علی سے 6لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار میں معین سے 2لاکھ17 ہزار روپے، شالیمار میں علی سے ایک لاکھ 30 ہزار و موبائل فون، ہربنس پورہ میں حمزہ سے 29 ہزار روپے و موبائل فون، اقبال ٹا¶ن میں ریحان سے 21 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں رضا شاہ سے90 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے سندر اور برکی میں سے 2گاڑیاں، شاہدرہ ٹاو¿ن سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ، شاہدرہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور کے علاقوں میں سے 9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ رواں سال گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران موٹر سائیکل،کاریں اور دیگر وہیکلز چوری و چھیننے کی 23909 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ایک ماہ کے دوران2988، ایک دن میں 99 اور ہر 6گھنٹے بعد ایک وہیکل چوری و چھینی جانے لگیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران کار چوری کی 387، موٹر سائیکل چوری کی 20773 جبکہ دیگر وہیکلز چوری کی 1584 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح شہریوں سے کار چھیننے کی 10، موٹر سائیکل چھیننے کی 1115 جبکہ دیگر وہیکلز چھیننے کی 40 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان لے کر فرار‘ 8 ماہ میں 23909 وارداتیں رپورٹ
Sep 21, 2023