بلوچستان کے 6700 سکولوں میں صرف ایک استاد: یونیسیف رپورٹ

Sep 21, 2023

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بلوچستان کے سرکاری سکولوں کی حالت زار پر چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ کوئٹہ میں نگران صوبائی وزیر تعلیم سے یونیسیف کے وفد نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 4000 سکولوں میں بیت الخلاء کی سہولت نہیں۔ بیت الخلاءکی سہولت سے محروم گرلز سکولوں کی تعداد زیادہ ہے۔ یونیسیف کے مطابق بلوچستان میں 6700 سکولوں میں صرف ایک استاد تعینات ہے۔ تعلیمی اداروں میں سہولیات اور اساتذہ کی کمی کے منفی اثرات تعلیم پر پڑ رہے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہر مہینے محکمہ تعلیم میں تقریباً 400 اساتذہ ریٹائر ہوجاتے ہیں، نئی بھرتیوں کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

مزیدخبریں