کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ سعودی چیف آف نیول سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ چیف آف سٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے فیاض کا استقبال کیا۔ باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل فیاض نے خطے میں بحری سکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔