آذربائیجان نگورنو کاراباخ میں آپریشن فوری روکے: امریکہ

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان نے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں مسلسل دوسرے روز آپریشن جاری رکھتے ہوئے آرمینیا کے علیحدگی پسندوں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔ آذربائیجان حکام نے کہا کہ نگورنو کاراباخ میں یہ آپریشن آمینیز کے ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علیوف سے امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن نے فون پر بات کرتے ہوئے آپریشن پر تشویش ظاہر کی اور فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ الہام نے کہا علیحدگی پسند ہتھیار ڈال دیں تو آپریشن ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے مذاکرات سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن