کیف(این این آئی)یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکے نے روس کی جانب سے یوکرینی بچوں کو اغوا کرنے اور انہیں زبردستی روس لے جانے کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے بچوں کی واپسی کیلئے عالمی رہنماﺅں سے مدد کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کی خاتون اول نے کہا کہ بیلاروس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں درجنوں یوکرینی بچوں کو بیلاروس پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ بچے روس کی جانب سے یوکرائن کے قابض علاقوں سے بیلاروس پہنچ رہے ہیں۔خاتون اول نے کہا کہ 19 ہزار سے زائد یوکرائنی بچوں کو زبردستی روس منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے صرف 386 بچوں کو واپسی اپنے گھروں میں لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس بچوں کو کہہ رہا ہے کہ ان کے والدین اور ان کے ملک کو ان کی ضرورت نہیں ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ اب یوکرین کے بچے نہیں بلکہ روسی بچے ہیں۔
یوکرائن نے روس پر یوکرائنی بچوں کے اغوا اور نسل کشی کا الزام عائد کردیا
Sep 21, 2023