جنرل اسمبلی اجلاس‘ ایرانی صدر کی تقریر میں خلل ڈالنے پر اسرائیلی سفیر کو سکیورٹی نے باہر نکال دیا

Sep 21, 2023

نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے پر اسرائیل کے سفیر کو باہر نکال دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران اسرائیل کے سفیر جلعاد اردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی سفیر کی حرکت سے متاثرہوئے بغیر سکون سے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سکیورٹی کو طلب کیا گیا جس نے انہیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ اسرائیلی سفیر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزیدخبریں