نگران وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی تشکیل نوکر دی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی تشکیل نو کر دی۔ وزیر خزانہ شمشاد اختر کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہی سے ہٹا کر وفاقی وزیر نجکاری کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیر نجکاری کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے سربراہ مقرر کرنے کے علاوہ دیگر ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی او آرز میں بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...