مزید سینکڑوں بجلی چور گرفتار، زیادہ بل پر مزدور کی خودکشی: کراچی، ڈیڑھ ارب کی چینی، اجناس برآمد

Sep 21, 2023

لاہور‘ فیروز والا‘ قصور‘ مصطفیٰ آباد‘پشاور‘ راولپنڈی‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالا (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگاران ‘ نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت‘ بیورو رپورٹ‘ جنرل رپورٹر) دلبرداشتہ محنت کش نے خودکشی کر لی۔ فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر پچاس سالہ محنت کش زاہد محمود بے روزگاری کے باعث پریشان رہتا تھا کہ اسی دوران بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہو گیا اور زہریلی گولیاں نگل لیں۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔ 14ویں روز آپریشن کے دوران تمام سرکلز میں 475 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،آٹھویں روز29.17 ملین کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 184.40 ملین کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے97 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.31ملین اورایسٹرن سرکل میں 96 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.52 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاو¿ن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 124 ڈیفالٹرزسے5.56ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 97ڈیفالٹرز سے2.04ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 53ڈیفالٹرزسے2.11ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67ڈیفالٹرز سے1.84ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 256ڈیفالٹرز سے3.76ملین جبکہ قصور سرکل میں 207ڈیفالٹرزسے5.03ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو حکام نے سات روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر7088 ڈیفالٹرز سے184.40 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 746 ڈیفالٹرز سے25.42 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 948 ڈیڈڈیفالٹرز سے27.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 888 ڈیفالٹرزسے32.41ملین اور ساو¿تھ سرکل میں 541ڈیفالٹرز سے13.91ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 403ڈیفالٹرزسے9.63ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 743ڈیفالٹرز سے20.57ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1038ڈیفالٹرز سے15.11ملین جبکہ قصور سرکل میں 1781ڈیفالٹرزسے39.63ملین کی ریکوری کی گئی۔ ایس ای فرسٹ سرکل کی ہدایت پر سب ڈویژن آفیسر فیصل پارک، علی پارک، رچنا ٹاو¿ن، فیض پور اور اٹاری لیسکو ملازمین کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑی اور 60 افراد کے بجلی چوری کے خلاف مقدمات درج کروا دیا گیا ہے۔ قصور میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری،لسیکو واپڈا کی کاروائی میں کسان اتحاد کے راہنماءسمیت 2000 سے زائد بچلی چور پکڑ لئے گئے،غیر قانونی کنکشن کاٹ کر کروڑوں کے جرمانے وصول کیے گئے۔ ڈائریکٹ کنڈے لگانے پر ایک فیکٹری اور تیس سے زائد ٹیوب ویل کنکشن کاٹ کر کروڑوں روپے کے جرمانے وصول کیے گئے۔ چودہ روز میں دس لاکھ یونٹس ڈیٹیکشن پر بل چارچ کیا گیا ھے۔ایس ای لیسکو کے مطابق لائن لاسز 28 فیصد سے کم ھوکر ساڑھے سات فیصد رہ گیا ھے۔ مصطفی آباد، سرہالی کلاں، کتلوہی، رائے خورد کے ملزمان واپڈا کے ڈیفالٹر اور مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری میں ملوث تھے، ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد محمد امجد طاہر کی مدعیت میں مقدمات درج کر لئے گئے۔، تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور کے خصوصی احکامات کی روشنی میںایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد محمد امجد طاہر، میٹرانسپکٹر محمد یونس کھرل ودیگر ملازمین نے مصطفی آباد، رائے خورد، سرہالی کلاں ، کتلوہی کلاں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران محکمہ کے ڈیفالٹر اور مین تاروں سے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے میں ملوث گیارہ افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ، بجلی چوری کرنے والوں میں رائے خورد کے راشد نے 98ہزار، شہزاد نے 89ہزار روپے ، عبدالوحید نے 99ہزار، عبدالرشید نے 95ہزار روپے ، ضمیر حیدر نے 90ہزار کی بجلی چوری کی، عرفان حنیف 15ہزار کا ڈیفالٹر اور98ہزار کی بجلی چوری کی، ایوب 63ہزار کا ڈیفالٹر اور 97ہزار کی بجلی چوری کر چکا، محمد اسلم 54ہزار کا ڈیفالٹر جبکہ 98ہزار کی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا، کتلوہی کلاں کا یاسر لیاقت محکمہ کا بیس ہزار کا ڈیفالٹر اور ایک لاکھ 25ہزار روپے کی بجلی چوری کر چکا، چاری منڈی مصطفی آباد کے ملک محمد انور نے پانچ سے چھ لاکھ روپے کی بجلی چوری کی ، سرہالی کلاں کے فاروق بھٹی کے ایک لاکھ 20ہزار کی بجلی چوری کی ، ایس ڈی او سب ڈویژن مصطفی آباد محمد امجد طاہر نے کہا محکمہ جات بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ میں صارفین سے یہی اپیل کرتا ہوں کہ محکمہ کے بقایات کلیئر کریں اور بجلی چوری چھوڑ دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیبر پی کے بجلی کے غیر قانونی استعمال کے تدارک‘ واجبات کےلئے مہم تیز کر دی‘ کنڈہ مافیاکے 5ہزار کنکشن کاٹ دیئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے توانائی کا دوسر اجلاس ‘ 3ہزارسے زائد ملزمان کےخلاف مقدمات درج ‘سینکڑوں گرفتار ہو گئے۔ صارفین کو بقایاجات کی اقساط پرادائیگی کےلئے طریقہ کار منظور‘ سی ای او پیسکو نے کہا 30 ستمبرکے بعد ایک لاکھ میٹرز بھی مہیا ہوجائیں گے جو آسان طریقہ کار کے تحت لگا ئیں گے۔ تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نے انسداد چوری مہم کے سلسلے میں متعدد صارفین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف انکے کنیکشن منقطع کر دئیے بلکہ ان کے خلاف پولیس کو درخواستیں بھی جمع کرا دی گئیں ہیں۔ یہ کاروائیاں راجہ بازار' رتہ امرال' ڈھوک حسو'گنگال' واث خان' صادق آباد' سول لائنز'ائیرپورٹ' ویسٹرج' صدر' راولپنڈی کینٹ' روات' مندرہ' ٹیکسلا' کہوٹہ اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔ تحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نے کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کی بھی چیکنگ کی۔ رتہ امرال میں 179010 کی رقم والے ڈیفالٹر کا میٹر اتار کر بجلی کنیکشن منقطع کر دیا گیا۔ کیسکو نے گزشتہ رزو بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کی۔ جس میں مزید 45 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا۔ بجلی چوری پر مزید 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے ڈیڑھ ارب روپے کی غذائی اجناس برآمد کر لیں جنہیں بلوچستان کے راستہ افغانستان سمگل ہونا تھا۔ حساس ادارے اور پولیس نے گودام سے ڈیڑھ ارب کی چینی‘ کالے ‘ سفید چنے کی 2 لاکھ بوریاں برآمد کر لیں۔ 4 افراد پکڑے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر) گوجرانوالہ میاں توصیف حسن نے عرفان رائس ملز پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران یوریا کھاد کی 4000 بوریاں برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں