ہائیکورٹ: چینی قیمت کا تعین‘ اضافے کیخلاف کیس متعلقہ بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی سفارش

Sep 21, 2023

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے اور قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کیس متعلقہ بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق سنگل بنچ کے حکم کو معطل کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی چینی کی قیمتوں سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جو بینچ کیس سنے گا وہی نوٹس کرے گا ہم سے ایسا کام نہ کروائیں جو ہم کر نہیں سکتے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ فل بنچ کے پاس زیر سماعت ہے۔ عدالت اس کیس کو بھی فل بنچ کو بھجوا دے، عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

مزیدخبریں