پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ، بنچوں کی تشکیل سینئر ججز کی مشاورت سے کرنے کا تحریری حکم جاری

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کا جواب دینے کی استدعا کی جسے منظور کیا جاتا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں سٹے آرڈر خارج کرنے کا ذکر نہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ابھی زیر سماعت ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کے مطابق وہ دو سینئر ججز سے بنچز کی تشکیل پر مشاورت کرینگے، دوران سماعت دو درخواست گزاروں اور اٹارنی جنرل کے دلائل سنے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ انہوں نے اہم کیس کیلئے ویانا جانا ہے، اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا، کیس کی مزید سماعت تین اکتوبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...