وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

Sep 21, 2023

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میںدونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوﺅں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سعودی قیادت کا پاکستان کی فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے سعودی وزیر خارجہ کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی تشکیل سے آگاہ کیا تاکہ جی سی سی کے رکن ممالک بالخصوص مملکت سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان اور تیز تر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، انرجی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میںپاک سعودی تعاون کو بڑھایا جانا چاہیے۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل کا حل اجتماعی نوعیت کی کاوشوں میں مضمر ہے ، معاشی بہتری ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اہم کردار ہے ، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرہا ہے ، پاکستان کے چین کیساتھ تاریخی تعلقات ہے ، پاکستان قابل تجدید توانائی اور جنگلات میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام امن میں لایا گیا ہے ۔بدھ کے روز نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ فورم نے ایشیا اور یورپ کے درمیان بہتر تعلق کیلئے اہم کردار ادا کیا ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ہمیشہ سے اہم رہے ہیں ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون باہمی تعلقات میں اہم رہا ہے ، افغانستان میں پائیدا ر امن کے خواہاں ہے ، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئے گا، جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرہا ہے ، پاکستان کے چین کیساتھ تاریخی تعلقات ہے چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

مزیدخبریں