کل اہم اجلاس، شہباز شریف اور مریم آج لندن پہنچیں گے

لاہور (نیٹ نیوز) شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد نواز شریف کیلئے ایک اہم پیغام لیکر آج ایک مرتبہ پھر لندن جائیں گے۔ مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگر امور پر اہم مشاورت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔ نواز شریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔شہباز شریف نے سابق سیکرٹری داخلہ عبداﷲ خان سنبل مرحوم کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے عبداﷲ خان سنبل کی وفات پر والد اور اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔ شہباز شریف نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...