لاہور +اسلام آباد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آج جمعرات 21 ستمبر 35 واں جنم دن ہے۔ پیپلز پارٹی کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد اور کیک کاٹے جائیں گے۔ گزشتہ روز سے ہی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور رات 12 بجے آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بلاول کی آج 35 ویں سالگرہ
Sep 21, 2023