پشاور: غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کے الزام میں ہوٹل مالک گرفتار

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تکہ کڑاہی کے نجی ہوٹل کے مالک پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ عوام نے پولیس سے ہوٹل مالک کی شکایت کی کہ وہ غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی میں ملوث ہے۔

لوگوں کی شکایت پر پشاور پولیس حرکت میں آگئی۔ ہوٹل مالک نے غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا. تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس آئی نعیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے .جس میں ہوٹل مالک نثار خان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحریری مراسلے پر مقدمہ قائم کیا۔

ہوٹل مالک کی گرفتاری کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوٹل میں سیاحوں کے ہمراہ ہوٹل مالک کی تصاویر دیکھنے کے بعد عوامی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن