لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، ممتاز دینی سکالر اور جامع مسجد محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے دعائیں مانگتے ہیں قبول نہیں ہوتیں، مسلمان دنیا میں تیسرے درجے کی قوم بن کر رہ گئے ہیں۔ غیر مسلم قومیں اچھے اوصاف اپنا کر ہر لحاظ سے ہم پر ہاوی ہو چکی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کی بے عملی ہے ‘ اللہ کو تو سب مانتے ہیں لیکن اللہ کی نہیں مانتے ۔تمام دنیائے کفر اکٹھی ہے لیکن مسلمان آپس میں پھٹے ہوئے ہیں۔ اگر آج ہم بھی اپنے خالق و مالک کی ماننا شروع کردیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام و مرتبہ عزت و توقیر دوبارہ حاصل نہ کر لیں بس دو عملی ترک کرنا ہوگی۔
اللہ کو ہم سب مانتے ہیں‘ اللہ کی نہیں مانتے : فضل الرحمن بن محمد
Sep 21, 2024