ٹماٹر، شلجم کی قیمتوں میں اضافہ‘8 سبزیاں سستی ہوگئیں

Sep 21, 2024

لاہور(خبرنگار)گزشتہ روز8 سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی، 12 کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزیوں کی قیمت میں اضافہہوا۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ٹماٹر اور شلجم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور آلو کی قیمت 3 روپے کمی سے 80 روپے‘ پیاز    10 روپے  کمی سے 125 روپے  جبکہ بینگن کی قیمت   2 روپے کمی سے 58 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایاپھول گوبھی 5 روپے  کمی کے بعد 80 روپے ‘بھنڈی  5 روپے   کمی   سے 75 روپے‘ٹینڈے   10 روپے کمی  سے 180 روپے ‘ لیموں چائنہ کی قیمت میں 25 روپے کمی کے بعد 500 روپے ،لہسن دیسی  10 روپے کمی  سے 375  فی کلو پر آگئے ہیں جبکہ  لوکی 140، کھیرا 120، بند گوبھی 150، اروی 170، لہسن ہارنی 415 روپے،کریلا 60، مٹر 300، چائنہ گاجر 90،ادرک چائنہ 585 روپے، ادرک تھائی لینڈ 580، شملہ مرچ 200 روپے کلو پربرقرار ہیں۔ اسی طرح  ٹماٹر   10 روپے اضافہکے بعد 95 روپے اور شلجم بھی 10 روپے اضافے سے 120 روپے کلو فروخت ہوا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ شہری اگر کسی بھی مقام پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ پائیں تو ہمارے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہمیں آگاہ کریں۔

مزیدخبریں