وزیربلدیات  کی زیرصدارت اجلاس،ستھرا پنجاب پروگرام کیلئے ایپ بنانے پر غور 

Sep 21, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے  اجلاس میں وزیراعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت شہریوں کیلئے آسان فیچرز کی حامل ایپ بنانے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بذریعہ ویڈیو لنک، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی کی نمائندہ خاتون افسر نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے بتایا  مجوزہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو صفائی کے میکانزم تک رسائی ہوگی ‘فیڈبیک اور شکایات کا اندراج کرا سکیں گے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اس ایپ کے ذریعے فیلڈ سٹاف کی حاضری اور شہریوں کی شکایات پر ایکشن کی تفصیل بھی دی جا سکے گی۔ ہر سپروائزر اپنے علاقے کے عملے کا شیڈول ہفتہ وار اپ ڈیٹ کرے گا۔ ذیشان رفیق نے کام بڑھ جانے کی وجہ سے  ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو اب تحصیل کی سطح تک نگرانی کرنا پڑے گی۔ اجلاس میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر ضلع اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میں کمیٹی کا انچارج ہوگا۔

مزیدخبریں