ڈی پی او قصور کی جامع مسجد محمد خاں میں کھلی کچہری ‘شہریوں کے مسائل سنے 

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی جامع مسجد محمد خاں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کھلی کچہری جامع مسجد میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او قصور نے شہریوں کے مسائل سنے ڈی ایس پی چونیاں، ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عامر خاں ،ایس ایچ او سٹی و صدر چونیاں بھی کھلی کچہری میں موجود تھے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لیے ایس ایچ او سٹی چونیاں کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں ۔ ڈی پی او قصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں فحاشی کے اڈوں اور ان کے سرغنوں کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور معاشرے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے معاشرے میں گندگی پھیلانے والے عناصر ختم کرکے دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن