شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کو فتح کرنے کے لیے کبھی آئین میں ترامیم اور کبھی آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے حکومت خود ہی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی کر رہی ہے اس سے دیگر ادارے اور عوام بھی عدالتی فیصلوں کا احترام کرنا چھوڑ دیں گے عدلیہ کو بے اثر کرنے کی پالیسی سے ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوئیانوالہ موڑ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے کیا ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ لاہور میں ہونیوالا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہم ہو گا حکمران پی ٹی آئی سے خوف زدہ ہیں اس لیے بار بار جلسہ کی جگہ تبدیل کی جا رہی ہے ۔ ن لیگ نے پاکستان کی سیاست میں کرپشن کا کلچر متعارف کروایا اور اب اس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔