حکومتی عوام دوست اقدامات سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے: رانا ممتا ز محمود 

Sep 21, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتا ز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ حکومت کے عوام دوست اقدامات کی بدولت مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح کو 2017 پر لیکر آئیں گے (ن) لیگ ملکی سیاست کا حسن اور جمہوری اقدار کے فروغ کی ضامن ہے جس نے ہر دور میں عوام کے حقوق کے تحفظ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر کردار ادا کیا پارٹی قیادت اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے نہ ماضی میں اپنی سازشوں میں کامیاب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے، حکومتی اقدمات کی بدولت عوام کی زندگیوں میں بہتری آرہی ہے، عام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں سوائے کھوکھلے دعوؤں کے اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں