شیخوپورہ : چلڈرن ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین میں گفٹ تقسیم

Sep 21, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن بہبود مریضاں اور المصطفائی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلڈرن ہسپتال کی تمام وارڈز میں مریضوں اور انکے لواحقین میں گفٹ تقسیم کئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا، چیئرمین انجمن بہبود مریضاں ملک عرفان اسلام ،ڈاکٹر شعیب ڈی ایم ایس ، افضل نظامی ، ماجد سلہری ودیگر بھی ہمراہ تھے گفٹ تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ملک عرفان اسلام نے کہاکہ ڈاکٹر مریضوں کیلئے مسیحا جبکہ دوسری طرف تسلی و تشفی سے مریض کا آدھا مرض ختم ہوجاتا ہے ڈاکٹروں کی طرف سے مریضوں کی کیئر کیساتھ ساتھ انجمن بہبود مریضاں اور المصفائی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے چلڈرن ہسپتال کے تمام وارڈز بالخصوص تھلیسمیا وارڈ کے مریضوں کیلئے گفٹ ان میں احساس برتری پیدا کرنا ہے ۔

مزیدخبریں