ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راؤ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلع کونسل و دیگر سرکاری محکموں کے افسروں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکاری دفاتر میں آئے سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کا راستہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسی کا عکاس ہے ، ضلع بھر کے شہری کسی بھی محکمہ سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔