عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں :افضال حیدر

Sep 21, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حکومتی دعوے بے بنیاد ہیں ۔پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی علامت اور عوامی امنگوں کی ترجمان ہے جس نے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کی خاطر شدید ریاستی جبر و استبدداد برداشت کیا مگر قربانیوں کا یہ سفر کسی صورت روکا نہیں جائے گا ہم بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے فروغ کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں