قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر زقصور عطیہ عنایت مدنی اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹرز کے دورے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے گھنیکے میں قائم قائم بی آئی ایس پی سینٹروں کادورہ کر کے وہاں پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹر ز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینٹرز پر مستحقین میں منظم و شفاف انداز میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں اور سینٹر پر پینے کے ٹھنڈے پانی، سائے اور بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر قصور‘ کوٹ رادھاکشن کے بے نظیر انکم سپورٹ سینٹرز کے دورے
Sep 21, 2024