قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواحی علاقے نقیب آباد سٹاپ کے قریب مسافر بس کا ٹائربرسٹ ہونے سے 15 افراد زخمی جبکہ ایک پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا۔ لاہور سے قصور آنیوالی مسافر بس کا نقیب آباد کے اقریب اچانک ٹائر برسٹ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 15 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ حاضر سروس پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا، پولیس ملازم کی شناخت رانا عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امدا د کے بعد بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔
قصور: مسافر بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ‘ پولیس ملازم جاں بحق‘15 افراد زخمی
Sep 21, 2024