لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی فیصل آباد پہنچ گئی، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ ویمنز ٹی20 ورلڈ کی کپ ٹرافی ملتان سے فیصل آباد پہنچ گئی۔ میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہی۔ ٹرافی کو پریس باکس سمیت مختلف گیلریوں میں لایا گیا۔شائقین نے ٹرافی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔فیصل آباد میں ٹرافی کو دو روز رکھا جائیگا، چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران ٹرافی سٹیڈیم میں موجود رہے گی۔ ٹرافی کو فیصل آباد کی وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، گھنٹہ گھر اور دیگر مختلف تاریخی مقامات پر لے جایا جائیگا۔ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی 21 ستمبر کو دبئی واپس چلی جائیگی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز تین اکتوبر سے ہو رہا ہے، دبئی اور شارجہ ان میچز کی میزبانی کریں گے، پاکستان ویمنز اپنا پہلا میچ سری لنکا ویمنز کے خلاف تین اکتوبر کو کھیلیں گی۔
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی فیصل آباد پہنچ گئی‘پرتپاک استقبال
Sep 21, 2024