چین پاکستان تعلقات اعتماد‘خیرسگالی کے جذبات سے متصف ہیں:معظم گھرکی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان-چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  بروز جمعرات 26 ستمبر 2024 کو چین کے قومی دن کو منانے کیلئے ایک بہت ہی بھرپور متحرک اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کر رہا ہے۔ پی سی جے سی سی آئی کے صدر معظم گھرکی نے کہا دونوںممالک کے دوطرفہ تعلقات  باہمی اعتماد، احترام اور خیر سگالی کے جذبات سے متصف ہیں۔پاکستان-چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے شروع سے ہی اس خیر سگالی کی ایک قابل ذکر مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاCPEC رابطے کے ایک مضبوط ستون کے طور پر کام کر رہا ہے اور  ہم چین کی ترقی کی ہمیشہ تعریف کرتے ہیں ۔فانگ یولونگ نے   کہا ہر سال چین کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں ایک تہوار کا ماحول ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کی حکومت اور  عوام جانتے ہیں کہ  چین یقینی طور پر پاکستان کی تجارت، اسکی اقتصادی ترقی کی شرح میں اضافہ کرے گا اور بالآخر یہی ترقی  پاکستانی عوام کیلئے خوشحالی لائے گی۔پی سی جے سی سی آئی کے نائب صدر حمزہ خالد نے کہا اس تقریب کیلئے مختلف شعبوں اور محکموں سے اہم مقررین کو مدعو کیا گیا ہے اور ہم نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن