صنعتی مسابقت کی مضبوطی کیلئے لاہور چیمبر،پی ایس کیو سی اے میں معاہدہ

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مقامی صنعت کی عالمی سطح پر مسابقت کو مضبوط بنانے کیلئے شراکت داری کی ہے۔ اس سلسلہ میں مشترکہ طور پر’’معیار کے حوالے سے پی ایس کیو سی اے کا کردار‘‘کے عنوان سے  آگاہی سیشن منعقد کیا ۔ ادارے نے لاہور چیمبر میں معلوماتی ڈیسک اور کوالٹی ایشورنس سیل بھی قائم کردیا ہے۔ پی ایس کیو سی اے  سٹینڈرڈز ڈویلپمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹرانجینئر محمد رضوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر اصغرعلی  نے ادارے  کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انجینئر رضوان نے لاہور چیمبر آف کامرس کی طرف سے فراہم کردہسپورٹ کی تعریف کی اورانڈسٹری ارکان سے کہا کہ وہ پی ایس کیو سی اے کی رجسٹریشن کو ترجیح دیں، ہمارا مشترکہ مقصد ملکی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری مصنوعات عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔ صدر لاہور چیمبرکاشف انور نے   کاروباری کمیونٹی سے کہا کہ وہ قومی معیار کے ادارے سے رہنمائی حاصل کریں ۔ درآمدات اور برآمدات کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کوالٹی کلچر کو فروغ دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن