لاہور ( سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے بتایا کہ رواں ماہ اب تک ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 164گینگز کو گرفتار کیا گیا۔گینگز کے 367ملزموں سے 1کروڑسے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ملزمان سے 172موٹر سائیکلیں ، 6 وہیکلز،97 موبائل فونز، سونا و دیگر سامان برآمد کی گئیں۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے 395ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ملزمان سے3 کلاشنکوف،23رائفلز،19 بندوقیں،355 پسٹلزاورہزاروں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات برآمدگی پر505 ملزمان گرفتار جبکہ مختلف تھانوں میں 487مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں سے 319کلو140گرام چرس،2کلو240گرام ہیروئن ، 11کلو640گرام آئس،2796لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں افیون اور بھنگ بھی برآمد کی گئی۔ 386 اشتہاری،224 عادی مجرمان اور342 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر49،قمار بازی کے233،گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر192 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔