سیکرٹری داخلہ کا ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی اجلاس میں تاخیر پر جیل خانہ جات کے اعلی حکام پر اظہار برہمی

لاہور(خبرنگار)پنجاب کی جیلوں میں موجود اسیران کی فلاح کیلئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا احسن اقدام، ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی اجلاس میں تاخیر پر جیل خانہ جات کے اعلی حکام کو اظہار برہمی کا نوٹس جاری کر دیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قید کے دوران تعلیم مکمل کرنے والے اسیران کی بروقت رہائی کیلئے ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہونا لازم ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بروقت اجلاس نہ بلانے پر ڈی آئی جی پریزن انسپکشن، اے آئی جی پریزن جوڈیشل اور اے آئی جی پریزن ایس اینڈ ڈی کیلئے اظہار برہمی کا مراسلہ جاری کیا۔ متعلقہ افسران نے 2ماہ سے ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن