فیروزوالہ( نامہ نگار) پولیس کو مخبری کرنے پر منشیا ت فروشوں محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے۔نواحی گاؤں مہادیوی کے رہنے والے زبیر نے چار ماہ قبل علاقہ میں منشیات فروخت کرنیوالے منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے منشیات فروش سلیمان کو گرفتار کر لیا جو ضمانت پر رہا ہوگیا ۔ملزم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ سے مسلح ہو کر محنت کش زبیر کے گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر کمروں میں بند کر دیا ‘محنت کش کی 14 سالہ بیٹی (لآ) اٹھا کر لے گئے ۔پولیس نے زبیر احمد کی رپورٹ پر سلیمان اور اشفاق وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
فیروز والہ :مخبری پر منشیات فروشوں نے محنت کش کی بیٹی اغوا کرلی
Sep 21, 2024