لاہور ( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 15 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے مذکورہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے گئے۔