لاہور ( سٹاف رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس دارلاامان میں مقیم خواتین کو فری ڈرائیونگ سکھائیگی۔خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس بھی اپنا کردار ادا کریگی اور دارلاامان میں مقیم خواتین کو فری ڈرائیونگ سکھائی جائیگی۔ لاہور ٹریفک پولیس، اپوا کالج اورآل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں،گرین فیوچر فیلو شپ ڈرائیو فار چینج نام سے فیلوشپ فراہم کی جائیگی۔
لاہور ٹریفک پولیس دارلاامان میں مقیم خواتین کو فری ڈرائیونگ سکھائیگی
Sep 21, 2024