چائلڈ پروٹیکشن میں پلنے والے 2جوڑوں کی شادی 

لاہور(لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے دو بچوں اور دو بچیوں کی شادی کی تقریبات  منعقدہوئی ہے جو بڑی کامیابی ہے  ۔ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں عامر اور فرح، زبیر اور نازیہ شامل ہیں اور  ایک جوڑا بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدد سے یہ جوڑے پروقار زندگی گزارنے کے قابل ہو ئے۔ انکے والدین یا لواحقین کے بارے معلومات نہیں  10 سال سے ادارہ ہذا میں موجود ہیں۔  چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا بیورو دونوں جوڑوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔  انہوں نے اس کارخیر کوسپانسر کرنے پر کیو وائی ٹی اور شادی کے سلسلے میں مدد کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور دونوں جوڑوں کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن