کرایہ داری کا اندراج مالک مکان‘کرایہ دار کی ذمہ داری:سی سی پی او

لاہور ( سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سافٹ ویئرکے موثر استعمال سے کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے مسلسل سر گرم ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال 2371مقدمات درج کر کے3928ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔ ترجمان لاہورپولیس نے بتایا کہ رواں سال ٹیننٹ رجسٹریشن سافٹ وئیر سے5لاکھ 35ہزار 500سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیاہے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سافٹ وئیر سے دوران چیکنگ380کریمنل ریکارڈ یافتہ افراد ٹریس ہوئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔  انہوں نے ایس ایچ اوزکو کرایہ داروں کے اندراج کیلئے مالکان کوپولیس ایپ ٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج کا پابند کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سافٹ ویئرز جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے معاون و مدد گار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن